پنجاب کو قلعہ سمجھنے والے 11سال اڈیالہ جیل میں گزاریں گے،تمکین آفتاب

پنجاب کو قلعہ سمجھنے والے 11سال اڈیالہ جیل میں گزاریں گے،تمکین آفتاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)مسلم لیگ (ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری صوبائی اسمبلی کی امیدوار تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ پنجاب کوقلع سمجھنے والے اب اڈیالہ جیل گیارہ سال گزاریں گے،شریف فیملی کوسوا دو سال اپنی صفائی میں ثبوت پیش کرنے کیلئے ملے لیکن چوروں کے پاس چوری کی کمائی کا بدقسمتی سے کوئی ثبوت نہیں ہوتا،الیکشن میں عوام کو اپنے ووٹ کو درست استعمال کرنا ہو گا تاکہ آئندہ کوئی چور ڈاکو دوبارہ عوام پر قابض نہ ہو سکے،ایک بیان میں انہوں نے کہا شہباز شریف پانچ سالوں تک گڈگورننس کا شور مچاتے رہے ہیں جبکہ یہ گڈگورننس صرف اشتہاروں کی حد تک محدود رہی ہے عملی طور پر اس میں کوئی بہتری نہیں آسکی۔

،قائد چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے دور حکومت میں پنجاب میں جتنے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے شہباز شریف دس سالوں میں اتنے نہیں کر سکے بلکہ انہوں نے الٹا کمیشن مافیا سے ملکر منصوبے شروع کیے جو دو سال بعد ہی جواب دے گئے۔
تمکین آفتاب