مانگا منڈی ،زائد قیمت پرپٹرول فروخت کرنے پر 8 پمپ مالکان پر مقدمات درج
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگامنڈی میں پٹرولیم مصنوعات میں حکومت کی طرف سے کمی کرنے کے باوجود زائد قیمت پرپٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے پر 8 پٹرول پمپ مالکان پر مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق اعظم شائیگان اسپیشل مجسٹریٹ درجہ اول (پرائس کنٹرول)کو اطلاع ملی کہ مانگا منڈی میں حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث کچھ پٹرول پمپس زائد قیمت پرپیٹرول اور ڈیزل فروخت کر رہے ہیں جس پر اعظم شائیگان اسپیشل مجسٹریٹ نے مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے مارکر 8 پٹرول پمپ مالکان کے خلاف مقدمات درج کر وادئیے جن میں پی ایس اوپمپ مانگا بائی پاس،ایڈمورپمپ نزدہونڈافیکٹری پی ایس او پمپ احمد آباد ،اٹک پمپ ،شیل پمپ ودیگر شامل ہیں۔
،نیو راوی ٹوٹل پارکو پمپ شامکی بھٹیاں،اٹک پمپ راکو فیکٹری رائیونڈ روڈ مانگا،ٹوٹل پارکو اڈہ تالاب سرائے شامل ہیں۔