آئندہ جمعہ بھی پاکستانی قوم کے لئے مبارک ثابت ہو گا،عابد صدیقی

آئندہ جمعہ بھی پاکستانی قوم کے لئے مبارک ثابت ہو گا،عابد صدیقی

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ بھی پاکستانی قوم کے لئے مبارک ثابت ہو گاشہید بی بی کو جھوٹے مقدمات میں جیل بھیجنے والے خود سالاخوں کے پیچھے نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں کامیابی پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ عوام نے مسلم لیگ ن کے جھوٹے دعوؤں اور وعدوں کو مسترد کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی کی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ملک میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کا آغاز کیا ، آج ن لیگ والے جس سی پیک منصوبے پر نام کما رہے ہیں وہ دراصل میں ذوالفقار علی بھٹو کا پروگرام تھا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کارکردگی کا ڈھنڈورا ایک بارش نے ملیا میٹ کر دیا لاہور کو پیلس بنانے والوں نے شہر کو وینس میں تبدیل کر دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4