جے یو آئی (س) کا دینی جماعتوں کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا فیصلہ

جے یو آئی (س) کا دینی جماعتوں کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا فیصلہ

لاہور( پ ر ) جمعیت علماء اسلام س کا اہم اجلاس اتوار کے روز ضلعی صدر مولانا علیم الدین شاکر کی صدارت میں مرکز الجمعیت ملٹری اکاؤنٹ سوسائٹی کالج وڈ میں ہوا۔الیکشن میں دین اسلام سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو ووٹ دینے کا فیصلہ، اجلا س میں 25جولائی کو ہونے والے جنرل الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ، لاہور کے ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی س کی مرکزی پالیسی کے مطابق ضلعی ذمہ دارا،کارکنان الیکشن میں ہر اسلام پسند اور حب وطن امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے،جے یو آئی نے کہا کہ ہم اقتدار نہیں بلکہ اسلامی اقدار چاہتے ہیں ، اس کے نفا ذ کے لئے جدو جہد کرنے والاہر شخص وتنظیم ہمارے لئے قابل احترام ہے، اجلاس میں مولانا نواز نواز سندھو کو ضلعی سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا جبکہ اجلاس میں قاری واحد بخش، قاری غلام اکببر، مولانا رحمت اللہ لاشاری،قاری حبیب الرحمن ،خالد ٹیپو،ولی محمد،مولانا علی شاہ، مولانا قاری صلاح الدین ایوبی، مولانا عبدالروف ربانی، سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے آخر میں قاری اعظم حسین نے مولانا ظہیر الدین بابر کی جلد صحتیابی اور ملکی سلامتی اور اس کی ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4