پوری قوم تبدیلی کا فیصلہ کر چکی ہے،عرفان عباسی

پوری قوم تبدیلی کا فیصلہ کر چکی ہے،عرفان عباسی

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکز ی رہنما عرفان عباسی نے کہا ہے کہ پوری قوم تبدیلی کافیصلہ کر چکی ہے ، پی ٹی آئی الیکشن میں پھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور اپنے مخالفین کو بڑے مارجن سے شکست دے گی ۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف شکست کے خوف سے الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہے ، عوام چور لیٹرے حکمرانوں کو پہچان چکی ہے اور دوبارہ ان کے جھانسے میں نہیںآنے والی ،شکست (ن) لیگ کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس فیصلہ شریف خاندان کے شریف برادران کسی کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں، لیگی مداری جتنا مرضی شور مچا لیں کرپشن کاکنگ نواز شریف انصاف کے شکنجے میں آ چکا ہے ، قوم کے وسائل کو بے دردی سے لوٹنے والے آج پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4