کلکٹر اشتمال نے پٹوار سرکل ہلوکی میں ریکارڈ غائب ہونے کا نوٹس لے لیا

کلکٹر اشتمال نے پٹوار سرکل ہلوکی میں ریکارڈ غائب ہونے کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے) بورڈ آف شعبہ اشتمال کے پٹوار سرکل ہلوکی میں 2عدد جلدانتقالات کی گمشدگی کی وجوہات سامنے آ گئیں، بڑے پیمانے پر ریکارڈ میں رد و بدل کرنے کا انکشاف ہو رہا ہے کلکٹر اشتمال نے نوٹس لے لیا سی او شیخوپورہ کو انکوائری افیسر مقرر کر دیا مزید معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایچ اے اپر میں واقع پٹوار سرکل ہلوکی میں گزشتہ دنوں انتقالات کی جلدوں میں جعلی الاٹمنٹ کی بنیاد پر خارج کئے جانے والے انتقالات تھے اور ان میں سینکڑوں کنال سرکاری اراضی جعلسازی کی بنیادوں پر انتقال خارج ہونے کے بعد بحق سرکار ضبط کی گئی تھی تاہم اس اراضی کا قبضہ ڈی ایچ اے اپر کے پاس ہے ان انتقالات کی جلدوں کی گمشدگی سے وہ ساری قانونی کارروائی چھپ جاتی ہے اور جن قابض افراد کومالک قرار نہیں دیا گیا تھا وہ بھی دوبارہ مالک ہونے کے دعویدار بن جائیں گے ذرائع نے مزید بتایا کہ 50کروڑ مالیت کی اراضی خرد برد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں محکمہ اشتمال کے انتظامی افسران اور فیلڈ سٹاف بھی شامل ہے دوسری جانب کلکٹر اشتمال غلام سرور نے موقف دیا ہے کہ ان 2جلد انتقالات کی ریکوری کے لئے سرکل آفیسر شیخوپورہ کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے، 2سے 4دنوں میں معاملہ حل ہو جائے گا سرکاری اراضی یا جعلی الاٹمنٹ کینسل کئے جانے کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں۔ حلقہ پٹواری محمد شاہد نے بتایا کہ یہ جلد انتقالات سابقہ پٹواری ذوالفقار کے پاس تھی لیکن جلد ہی ان کو ریکور کر لیا جائے گا۔
کلکٹر