کرپٹ سیاستدان حلقے کے باشعور عوام کو مزید بے وقوفنہیں بنا سکتے،رانا عبدالسمیع

کرپٹ سیاستدان حلقے کے باشعور عوام کو مزید بے وقوفنہیں بنا سکتے،رانا ...

لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنمارانا عبدالسمیع نے کہاکہ نااہل ، چور اور کرپٹ سیاستدان حلقے کے باشعور عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ،جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ نواز شریف نے ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے ، جنوبی پنجاب کو ترقی سے محروم رکھا گیا ، جنوبی پنجاب کے لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ شریف فیملی کے بچوں کے لیے پینے کا پانی باہر سے آتاہے ، (ن) لیگ نااہل لیگ کے بعد ناکام لیگ بن چکی ہے ،َ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں بری طرح فیل ہو چکی ہے ، جنوبی پنجاب کی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ، نواز شریف نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل میں مزید اضافہ کیا ہے۔

،جنوبی پنجاب کی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کا احتساب کرے گے اور انشاء اللہ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ،نواز شریف اور انکے حواریوں نے پاکستان کی عوام کو بد ترین غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1