سیٹلمنٹ کے پٹواری نے جعلسازی سے اربن ایریامیں سرکل الاٹ کرالیا

سیٹلمنٹ کے پٹواری نے جعلسازی سے اربن ایریامیں سرکل الاٹ کرالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے) محکمہ مال کے شعبہ سٹیلمنٹ کے پٹواری نے ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفیسر کے جعلی ایگزیکٹو لیٹر پر اربن ایریا میں سرکل الاٹ کروا لیا پٹوار خانہ ساہواڑی کا پٹواری شیخ عمر فاروق بندوبست کے کام کیلئے کنٹریکٹ پر بھرتی ہوا تھا مگراپنے کنٹریکٹ کے مطابق کام نہ کر سکا،محکمہ اینٹی کرپشن نے حکومتی خزانے سے تنخواہوں کی مد میں لاکھوں روپے کنٹریکٹ کے برعکس وصول کرنے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں درخواست دیتے ہوئے سینئر ایڈووکیٹ مزمل مدنی نے موقف اختیار کیا کہ پٹوار خانہ ساہواڑی میں تعینات شیخ عمر فاروق پٹواری 2004ء میں کنٹریکٹ بنیاد پر سٹیلمنٹ کا کام مکمل کرنے بھرتی ہوا تھا مگر اپنی تعیناتی سے لیکر تاحال کسی ایک بھی پٹوار سرکل کا سیٹلمنٹ کا کام مکمل نہ کیا الٹا حکومتی خزانے سے تنخواہوں کی مد میں لاکھوں روپے کی وصولی کرتا رہا اور پٹواری محکمہ ریونیو کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن انتظامی افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اربن ایریا میں پرکشش سرکل الاٹ کرواتا رہا سائل نے مزید انکشاف کیا کہ پٹواری شیخ عمر فاروق نے سابق ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ کے جعلی ایگزیکٹو لیٹر بنا کر خود کو اربن ایریا جات میں تعینات کروا رکھا ہے اور جس کنٹریکٹ کی بنیاد پر مذکورہ پٹواری بھرتی ہوا تھا اس کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب ہو چکا ہے جبکہ غبن سرکار کے تحت جو تنخواہ محکمہ سے وصول کرتا رہا ہے اس کی ریکوری کروا کر حکومتی خزانے میں جمع کروائی جائے محکمہ اینٹی کرپشن نے درخواست گزار کی درخواست کی روشنی میں شعبہ سیٹلمنٹ محال کے انتظامی افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ پٹواری کی سروس کے حوالے سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے ، دوسری جانب مذکورہ پٹواری کا کہنا ہے کہ میں اکیلا نہیں بیشتر سیٹلمنٹ کے پٹواری محال میں کام کر رہے ہیں یہ قانون ہے تو سب پر یہ قانون لاگو ہو گا مجھ اکیلئے پر نہیں جو مرضی تحقیقات کریں میرا اس میں کوئی کردار نہیں بنتا ہے۔