نیب عدالت کے فیصلے سے (ن) لیگ کی قمر ٹوٹ چکی ہے،الیاس گجر

نیب عدالت کے فیصلے سے (ن) لیگ کی قمر ٹوٹ چکی ہے،الیاس گجر

لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ کے این اے127سے امیدوار چوہدری محمد الیاس گجر نے کہا ہے احتساب کورٹ کا فیصلہ ملکی ترقی کی طرف ایک پہلا قد م ہے،این اے کو127میں ہزاروں مزدور پر دباؤ ڈال جارہا ہے کہ (ن) لیگ کو ووٹ دو جس کی آل پاکستان مسلم لیگ مذ مت کرتی ہے ،اور یہ پری پول رگنگ ہے الیکشن کمیشن نوٹس لے۔گذشتہ روز آل پاکستان مسلم امیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA 127 باغبانپورہ مین بازار کے صدر سیٹھ اصغراور زاہدگجرکھوئے والا شیخ شفیق اور دیگر تاجران کے ہمراہ ڈو ٹو ڈور الیکشن مہم چلا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آزاد چھوڑا جائے اسی طرح علا قے کے پٹواریوں کی جانب سے بھی اہل علاقہ پر ڈباؤ ڈالا جارہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پٹواریوں کو فوری تبدیل کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ نیب کے فیصلے سے ن لیگ کی قمر ٹوٹ چکی ہے ، سب نے فیصلے کو تسلیم کیا ، نواز شریف کا اگلا گھر صرف جیل ہے ، 25جولائی کو127 سے بھاری اکثریت سے جیتیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1