این اے 125میں ترقیاتی کام ہوتے تو مریم نواز حلقہ تبدیل نہ کرتیں،عدنان ہنجرا

این اے 125میں ترقیاتی کام ہوتے تو مریم نواز حلقہ تبدیل نہ کرتیں،عدنان ہنجرا

لاہور (سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوھدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ذہنی طور پر الیکشن ہار چکی ہے، اگر مریم نواز نے این اے 125میں ترقیاتی کام کروائے ہوتے تو یہاں سے ہی الیکشن لڑتیں حلقہ این اے 125 میں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں گندگی کے ڈھیر بارش کے بعد جگہ جگہ پانی کسی ندی نالے کا منظر پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا مون سون کی بارش نے شہباز شریف کے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوؤں پر پانی پھیر دیا اور اب کراچی جا کر کراچی کو نیو یارک بنانے کے عوام سے جھوٹے وعدے کر کے واپس آگئے عدنان اصغر ہنجرا نے مزید کہا عوام کا مستقبل پیپلز پارٹی سے ہی وابستہ ہے انشا ا ﷲ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہی ہے لوگ 25جولائی کو سوچ سمجھ کر ووٹ کا حق استعمال کریں کسی جھوٹے یا فراڈیے کی باتوں میں نہ آئیں اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں تاکہ آپ کے مسائل تر جیح بنیادوں پر حل ہو سکیں ۔

عدنان ہنجراء

مزید : میٹروپولیٹن 1