علامہ رشید ترابی کا 110واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

علامہ رشید ترابی کا 110واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

لاہور(سٹی رپورٹر ) معروف عالم دین اور شاعر علامہ رشید ترابی کا110 واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا وہ 9جولائی 1908 کو حیدر آباد دکن میں پید ا ہوئے ان کا اصل نام رضا حسین تھا 1940میں قائد اعظم کی ہدایت پر انہوں نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور حیدر آباد دکن کی مجلس قانون ساز کے رکن منتخب ہوئے علامہ رشید ترابی نے 1951میں روزنامہ المنتظرکا اجراء کیا وہ شاعر بھی تھے ان کے کلام کا ایک مجموعہ ’’شاخ مرجان‘‘ کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکا ہے ان کی مرتب کردہ کتابیں طب معصومین ، حیدرآباد کے جنگلات اور دستور علمی واخلاقی مسائل بھی شائع ہوچکی ہے وہ18 دسمبر1973 کو وفات پاگئے تھے۔

رشید ترابی

مزید : میٹروپولیٹن 1