نوازشریف فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے عدالتوں کا سامنا کریں،عبدالغفار روپڑی

نوازشریف فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے عدالتوں کا سامنا کریں،عبدالغفار روپڑی

لاہور(سٹی رپورٹر )جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی حافظ عبدالوھاب روپڑی مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دس سال ، مریم نواز کو سات سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال کی سزا کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ درحقیقت اللہ کی پکڑ ہے ۔نواز شریف فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہوئے پاکستان واپس آئیں اور عدالتوں کا سامنا کریں اور اپنے گناہوں کی اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک وقوم کو درپیش معاشی ودیگر مسائل کا واحد حل اسلامی معیشت کے سنہری اصولوں کے نفاذمیں ہی پنہاں ہے،سودی نظام سے پاک معاشی نظام کے زریعے سے ہی ملک کو معاشی بحران سے نکالا جا ستا ہے، حکومت وقت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات نہیں کیے جارہے۔مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت جیسے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے۔گذشتہ روزعلماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے وسائل کی دولت سے نوازاہے مگر حکمرانوں کی ڈنگ ٹپاؤپالیسیوں کے سبب ہم ان سے بھر پورانداز میں استفادہ کرنے سے قاصر ہیں بلکہ الٹاان قدرتی وسائل سے غیر ملکی کمپنیاں فائدہ اٹھاتے ہوئے ثمرات حاصل کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے قرضوں کے پہاڑ کھڑے کردیئے ہیں۔اس وقت ہر پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زائدکا مقروض ہوچکاہے

عبدالغفار روپڑی

مزید : میٹروپولیٹن 1