تحریک انصاف کی این اے 133میں انتخابی مہم زو رو شور سے جاری

تحریک انصاف کی این اے 133میں انتخابی مہم زو رو شور سے جاری

لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکز ی رہنما و نامز د امیدوار این اے 133 اعجاز احمد چوہدری کی پی پی 166،پی پی 167سے نامزدامیدوار وں عبدالکریم کلواڑ اور نذیر چوہان کے ہمراہ حلقے میں انتخابی مہم زور شور سے جاری ، اہل علاقہ کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچاور کرکے اور ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیاگیا ،یوسی 232سے شوکت بٹ،یوسی 224پنڈی راجپوتاں سے پرانے مسلم لیگی رہنماچوہدری عدنان ، چوہدری طارق ،چوہدری علی چاند،یو سی 233سے (ن) لیگ کے کونسلر ساجد علی اور لیاقت آباد مین بازار انجمن تاجران کے سابقہ صدر رانا مبشر حنیف نے اپنے سینکڑ وں ساتھوں سمیت اعجاز چوہدی کی حمایت اور پاکستان تحریک انصا ف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ اس موقع پر اعجاز چوہدری نے جلسوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 133پورے ملک کی طرح پی ٹی آئی کا قلعہ بن چکا ہے، 25جولائی پی ٹی آئی کی فتح کا دن ثابت ہو گا، عوام کرپٹ اور چور شریف برادران سے تنگ آچکی ہے ، پی ٹی آئی این اے 133 سمیت پورے ملک سے کلین سوئپ کرے گی جیل چور شریف خاندان کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔این اے 133 سابقہ حکمرانوں کی لوٹ مار اور نااہلی کی وجہ سے مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن خور شہباز شریف کی ڈرامے بازی اب نہیں چلنے والی انشاء اللہ منتخب ہونے کے بعد عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔ بعدازں اعجازچوہدری نے پی پی 166 سے نامزدامیدوار عبدالکریم کلواڑاور پی پی 167سے امیدوار نذیر چوہان کے ہمراہ این اے 133کی مختلف یونین کونسل میں پارٹی رہنماؤں فرید خان ، مظہر الیاس ، اجمل نقوی ، سردا راخلاق ، چوہدری طارق ،اشفاق بلوچ ، ملک عامرکھو کھر اورجہانگیر مغل کی جانب سے منعقدہ جلسوں سے خطاب اوراپنے انتخابی دفاتر کا افتتاح اور کشمیری محلہ لیاقت آباد کے اہل علاقہ کے ہمراہ سیوریج کی بند ش پر احتجاجی مظاہر ہ بھی کیا ۔

این اے133

مزید : میٹروپولیٹن 1