چیئرمین نیب کا کیپٹن (ر) صفدر کو تحفظ دینے والوں کیخلاف نوٹس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو تحفظ دینے والوں کے خلاف نوٹس لیتے ہو ئے کہا ہے پنجاب پولیس سے پوچھا جائے دفعہ144کی خلاف ورزی کیسے ہوئی ۔جیو نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال ے کہا ہے کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کی جائے،مسلم لیگ ن کے کارکن ایک مجرم کے پاس کیسے پہنچ گئے۔پنجاب پولیس سے پوچھا جائے دفعہ144کی خلاف ورزی کیسے ہوئی ہے۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کو معاملے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔