قانون سب کیلئے برابر ،حکومت نیب کی معاونت کررہی ہے، علی ظفر

قانون سب کیلئے برابر ،حکومت نیب کی معاونت کررہی ہے، علی ظفر

لاہور (جنرل رپورٹر)نگراں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے، حکومت ذمہ داری ادا کرنے کیلئے نیب کی معاونت کررہی ہے، پانی کی قلت کا مقابلہ کرنے کیلئے کم ازکم 20مزید ڈیمز بنانے چاہیے تھے، پاکستان میں 90فیصد سے زائد پانی زراعت کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ وہ اتوار کو نیوز کانفرنس کررہے تھے، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں بھی چلتی ہیں، پرنٹ میڈیا سچی خبریں چھاپ کرسوشل میڈیا کا مقابلہ کرسکتا ہے، پاکستان کے 3دریاؤں میں پانی آتا رہے گا، پانی کی قلت کا مقابلہ کرنے کیلئے کم ازکم 20مزید ڈیمز بنانے چاہیے تھے، زیادہ ترپانی سمندر میں گر کر ضائع ہوجاتا ہے، پاکستان میں بجٹ کا 5سے 7فیصد پانی پر خرچ ہوتا ہے، پاکستان 90فیصد سے زائد پانی زراعت کیلئے استعمال ہوتا ہے، فصلوں میں زیادہ پانی لگانے سے پانی کا ضیاع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے، حکومت ذمہ داری ادا کرنے کیلئے نیب کی معاونت کررہی ہے، قانون سب کیلئے برابر ہے ، قانون کی پابندی نگران حکومت کا فرض ہے۔

بیرسٹرعلی ظفر

مزید : صفحہ اول