عوام کو شوباز چاہیے یا یوٹر ن والا ؟ میرا مقابلہ پسماندگی ، بیروزگاری و جہالت سے ہے : بلاول بھٹو

عوام کو شوباز چاہیے یا یوٹر ن والا ؟ میرا مقابلہ پسماندگی ، بیروزگاری و جہالت ...

مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عوام خود فیصلہ کریں انہیں شو باز چاہیے یا یو ٹر ن والا؟ میٹرو چاہیے یا معیاری تعلیم اور علاج؟ ملک کی 60 فیصد آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہے۔ گزشتہ روزخان گڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا عوام کے حقوق کیلئے ہر طاقت سے ٹکراوں گا،خواتین اور اقلیتوں کو حقوق دلانے، انتہا پسند ی کے خاتمے ،ملک کی خوشحالی اور نوجوانوں کے روزگاراور غربت و معاشی ناانصافی کے خاتمے کیلئے اقتدار چاہتا ہوں،یہ الیکشن میری سیاسی انا اور اقتدار کی ہوس کی بات نہیں ،آپ کے حقوق کی جنگ ہے،ووٹ کی بنیاد منشور، نظریہ اور پالیسی ہونی چاہیے، آپ کو شو باز چاہیے یا یوٹرن والا،الیکشن میں دو ہفتے رہ گئے ہیں اور پاکستان بدلنے والے کا منشور بھی تیار نہیں ہے۔جمہوریت کی بحالی کیلئے بھٹو خاندان نے لاز و ال قربانیاں دیں، میر ا مقابلہ پسماندگی غربت بیروز گاری جہالت سے ہے کسی سیاستدان اور سیاسی جما عت سے نہیں، ملک کی ہر ماں کی د یکھ بھال میری ذمہ داری ہے ایسا معاشرہ چاہتا ہوں جس میں قانون کی حکمرانی ہو اور ہر شخص کو آگے بڑ ھنے کی مواقع ملیں، اپنی جدوجہد جا ر ی رکھیں گے۔ پیپلزپارٹی نے 50 سال میں اپنی جمہوری جدو جہد کی خان گڑھ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم مرکز ہے جہاں بابائے جمہو ر یت نوابزادہ نصر اللہ خان نے اپنی جدو جہد کا چراغ بجھنے نہیں دیا، نوابزادہ اور محترم بینظیر بھٹو شہید نے مل کر ظالموں اور آمروں کیخلا ف جدو جہد کی ، نواب زادہ افتخار میرے ساتھ کھڑے ہیں ہم مل کر شہید بینظیر بھٹو کا وعدہ پورااور پاکستا ن بچانے کی جدو جہد کر رہے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی نے خان گڑھ میں پہلے بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام کر کے عوام کی خدمت کی ہم خد مت کا وہی جذبہ لے کر آپ کے پاس حاضر ہو ئے ہیں ،میں نے بہت سا سفر کیا اور بہت سا سفر باقی ہے عوام نے ہر جگہ میرا پر جوش استقبا ل کیا، خان گڑھ کے عوام نے گرمی کے باوجود جس جوش سے استقبال کیا وہ یقیناً بھاری استقبال ہے ، شہید ذوالفقار بھٹو کو پھانسی ،شاہنواز بھٹو کو زہر دیا گیا، میر مرتضیٰ کو گولیوں کا نشا نہ بنایا گیا اور محترم کو شہید کر دیا گیا،آصف علی زرداری کو 11 سال قید میں رکھا گیا ۔لوگ مجھے پوچھتے ہیں آپ سیاست میں کیوں ہوتو انہیں جوا ب دیتا ہوں ہم وہ خو ن ضائع ہونے دیں گے نہ ہی عوام کو لاوارث چھوڑیں گے، اس جدو جہد کو جاری رکھتے ہوئے ان سے کئے وعد ے نبھائیں گے، ان جیالوں کو سلام جو بینظیر بھٹو کی شہادت کے 10 سال بعد بی بی کے بیٹے کے پہلے انتخابات میں ساتھ کھڑے ہیں ،ملک کی تاریخ میں معاشی نا انصافی کو دور کرنے کیلئے صرف شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قدم اٹھایا، انہو ں نے نہ صرف ملک کو 22 خاندانوں کے تسلط سے آزاد کرایا بلکہ اصلاحات کر کے زرعی زمین کسانوں میں تقسیم کی، پی پی وہ واحد جماعت ہے جو ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کر تی ہے ۔ دنیا کی کوئی طاقت شہید بی بی کے مشن کو پورا کرنے سے نہیں روک سکتی۔ہم نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کا مقدمہ لڑا ، گزشتہ حکومت کے آخری دنوں میں چند لوگوں کو جنوبی پنجاب یاد آیا، جاتی امراء لمیٹڈ کمپنی نے پنجاب کو ہمیشہ اپنی جاگیر سمجھا ہم اپنے منشور کے تحت جنوبی پنجاب کو صوبہ بناکر رہیں گے۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول