نوازشریف فیصلے کا سامنا کرنے کو تیار ،قوم ساتھ ہے ،مریم اورنگزیب
لاہور(جنر ل رپورٹر) مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے میں تسلیم کیا گیا کہ نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوسکی،نوازشریف اور مریم نواز جمعہ کو واپس آئیں گے،وہ آج بھی اس فیصلے کا سامنا کرنے کو تیا ر ہیں ،مریم نواز کو تصورکی بنیاد پر7سال سزا دی گئی،پاکستان کے عوام آج بھی نوازشریف کے ساتھ ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ5سے 6 مرتبہ موخر کیا گیا اورفیصلے میں تسلیم کیا گیا کہ نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوسکی،یہ فیصلہ ماضی کے فیصلوں کا تسلسل ہے،نوازشریف اور مریم نواز جمعہ کو واپس آئیں گے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مقدمہ یہ ہے کہ دادا نے جائیداد پوتے کو دی تو والد کو گرفتار کرلیا جائے،کسی قسم کاثبوت نہیں جمع کرایاگیاکہ ایون فیلڈ نوازشریف کی ملکیت ثابت ہو،مریم نواز کو تصورکی بنیاد پر7سال سزا دی گئی،جومعاہدہ بہن بھائی میں ہوا اسے کہا گیا کہ جعلی ہے،پاکستان کے عوام آج بھی نوازشریف کے ساتھ ہیں۔
مریم اورنگزیب