ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، عمران خان ، شاہد خاقان سمیت 13امید واروں کو نوٹس

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، عمران خان ، شاہد خاقان سمیت 13امید واروں کو نوٹس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی ورزی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 13 امیدواروں کو شو کاز نوٹس جاری کر تے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر خلاف قانون اشتہارات ہٹانے کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اشتہاری مہم میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور شاہد خاقان عباسی سمیت 13 امیدواروں کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے۔ دیگر امیدواروں میں اسد عمر، شکیل انجم، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، میاں اسلم، زبیر فاروق، چوہدری رضوان سیفی، راجہ خرم نواز، افضل کھوکھر، راجہ عمران اشرف، ڈاکٹر محمد امجد چوہدری اور سید سبت الحسن شاہ شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے ان افراد کو 24 گھنٹے کے اندر خلاف قانون اشتہارات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 24 گھنٹے میں اشتہارات نہ ہٹائے گئے تو قانونی کارروائی کیلئے کیس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ آفیسرز تعینات کیے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی کی فوری رپورٹس جاری کرتے ہیں۔

ضابطہ اخلاق

مزید : صفحہ اول