نوازشریف شکست دیکھ کر الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، شیخ رشید

نوازشریف شکست دیکھ کر الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ نوازشریف واضح شکست دیکھ کر الیکشن سے راہِ فرار اختیارکرناچاہتے ہیں، راولپنڈی میں ن لیگ کو انتظامیہ اورپولیس کی مکمل حمایت حاصل ہے ، لال حویلی کے باہر نعرے بازی کی ذمہ دارمقامی انتظامیہ وپولیس ہے، ضلع راولپنڈی میں تعینات تمام پولیس افسران کو تبدیل کیاجائے۔امیدہے مریم نواز اپنے بھائیوں اوراسحاق ڈار کو بھی پاکستان واپس لائیں گی۔ راولپنڈی میں قومی وصوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر ن لیگ کو عبرتناک شکست دیں گے ، 25جولائی کو ووٹ صرف قلم دوات اوربیٹ کے نکلیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے این اے 60اور 62کی انتخابی مہم کے دوران مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشیداحمد نے مزیدکہاہے کہ ملک میں مسائل انتہائی گھمبیر ہوچکے ہیں اور نوازشریف کواپنی پارٹی کی شکست واضح نظر آہی ہے جس کی وجہ سے وہ الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرناچاہتے ہیں۔ راولپنڈی میں کیپٹن صفدر کی ریلی کے بعد یہ ثابت ہوگیاکہ مسلم لیگ ن کو مقامی انتظامیہ اورپولیس کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

شیخ رشید

Back t

مزید : صفحہ اول