این اے 130 کی انتخابی مہم میں تیز ، گلی کوچوں ، حجروں اور بیٹھکوں میں رونقیں

این اے 130 کی انتخابی مہم میں تیز ، گلی کوچوں ، حجروں اور بیٹھکوں میں رونقیں

قوی ااسمبلی کے حلقہ این اے130 میں انتخابی سر گرمیاں عروج پر پہنچ گئیں سیاسی سرگرمیوں میں انتخابات کے قریب آتے ہی تیزی آنے لگی اور امیدواروں ووٹرز کو اپنی جانب مبذول کروانے کے بھرپور جتن کرنے نظر آرہے ہیں ۔ حلقہ کے گلی چوکوں حجروں اور بیٹھکوں اور کھلے میدان کی رونقیں بھی بحال ہونے لگی ہیں جہاں پر ہر وقت سیاسی گہماگہمی کا منظر نظر آتا ہے اور کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہر وقت موجود رہتی ہے حلقہ میں امیدواروں کی جانب سے کارنر میٹنگز کا سلسلہ بھی زور شو ر سے جاری ہے اور ہر امیدوار کی کوشش ہے کہ اس کی کارنر میٹنگ میں کارکنوں کی بڑی تعدادشرکت کرے اس حوالے سے گزشتہ روز ایم ایم اے کے کارکنوں کی جانب سے ناشتے کا بھرپور اہتمام کیا گیاجس میں ووٹرز کے لئے پرتکلف چیزیں رکھی گئیں جن میں مرغ چنے نان سے تواضع کی گئی اس موقع پر ایم ایم اے کے حلقہ سے نامزد امیدوار لیاقت بلوچ نے بھی شرکت کی اور کارکنوں سے گفتگو کی اور کہا کہ اس وقت عوام کو ہماری ضرورت ہے اور ہم ہی ان کے مسائل حل کرسکتے ہیں ماضی میں بھی ایم ایم اے نے خبرپختونخوا میں حکومت قائم کی اور اب ہمارا اتحاد عوام کی طاقت سے پورے ملک میں حکومت قائم کریں گے انہوں نے کہا کہ انتخابات قیادت کے ذریعہ انتظامات درست کرنے کا ذریعہ ہے اس لئے عوام کو انتخابات میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے ایسے لولوں کو ووٹ دینا چاہئیے جو ان کے مسائل حل کرسکتے ہوں انہوں نے مزید کہاکہ سوشل میڈیا کے دور میں جھوٹ اور غیبت عام ہے جس کا خاتمہ بہت ضروری ہے اس سے معاشرہ میں بہت مسائل پیدا ہورہے ہیں اور جب تک اس کے خلا ف اقدامات نہیں کئے جاتے اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ عوام ہم پر اعتماد کرے تو ہم ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ احمد حسان نے گزشتہ یو سی 211 کی مختلف مساجد میں نمازادا کیں تاکہ عوام سے رابطہ قائم کیا جاسکتے او ر اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے اس سے ملاقات کی اورانہیں اپنے مسائل سے بھی آگایہ کیا اور کہا کہ ہمارے کئی مسائل ابھی تک جوں کے توں ہیں اور ہمارے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں جس پر خواجہ احمد حسان نے اس کو بھرپور یقین دلایا کمہ ہم اس سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور جس طرح سے ہم نے ماضی میں کام کیا ہے اسی طرح سے ہم جیت کر ایک مرتبہ دوبارہ عوام کی بھرپور خدمات کریں گے انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب پوری قوم کا نعروہ بن گیا ہے اور ہم اس نعرہ کی بدولت عوامی پذیرائی حاصل کریں گے ایک او مرتبہ دوبارہ عوام ہمارے کام کی بدولت ہم پر اعتماد کرتے ہوئے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور اس کے لئے بہم پر امید ہیں انہوں نے اس موقع پر عوامی مسائل بھی سنے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود نے عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ شروع کردیا ہے او ر خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف کے ووٹر ز ٹولیوں کی شکل میں حلقہ کے گھروں میں جاکر کمپین چلاروہے ہیں اور اس بات کی عوام کو یقین دہانی کروارہے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف ہی ان کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے اور اس کے لئے عمران خان نے پلان تیار کررکھا ہے اب اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی دوسری طرف اگر حلقہ کے عوامر کی بات کی جائے تو ان کی انتخابات میں وہ دلچسپی نظر نہیں آرہی جو ماضی کے انتخابات میں ہوا کرتی تھی مصروفیات کے اس دور میں ہر کوئی اپنے کام سے کام رکھے ہوئے ہیں اور امیدواروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود بھی ان کی جانب مائل نہیں ہورہے ہیں جس کی وجہ سے امیدواروں کو بھی مایوسی کا سامنا ہے اسی طرح سے حلقہ میں وہ زور و شور بھی اتنی نہیں زیادہ نہیں ہے لوگوں کی اب تک اس حوالے سے دلچسپی بہت کم ہے اور اسی طرح سے گلیوں اور محلوں میں بھی اس حوالے سے ابھی تک زیادہ جوش و خروش نظر نہیںآرہا ہے اور اس کے لئے اب امیدواروں کو لوگوں کے گھروں تک کا خود ہی رخ کرنا پڑرہا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ اگلے دنوں میں بھی یہ سلسلہ اسی طرح سے رہتا ہے کہ لوگ اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں اس حوالے سے امیدوار تو روز انہ کی بنیاد پر حلقہ میں ایک دن میں بے شمار کارنر میٹنگ کا اہتمام کرنے میں مصروف ہیں اور ان کی یہ کوشش ہے کہ وہ کسی طرح سے اب عوام کواپنی جانب راغب کریں اور اب تک روہ اس سلسلہ میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں اور اس کے لئے وہ بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں اور اس وقت مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کی سر گرمیاں دیگر جماعتوں کی نسبت تیزی سے جاری ہے ۔

مزید : علاقائی