عمران خان کا مقابلہ پاکستان کے لٹیروں کے ساتھ ہے ، ندیم افضل چن

عمران خان کا مقابلہ پاکستان کے لٹیروں کے ساتھ ہے ، ندیم افضل چن

ملک وال(نامہ نگار) عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو کرپشن فری فلاحی ریاست بنائیں گے ، عمران خان کی استقامت کی وجہ سے گاڈ فادر، سسلین مافیا کو پہلی مرتبہ کرپشن پر سزا ہوئی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلقہ این اے 88سے امیدوار ندیم افضل چن نے میلاد چوک ملک وال میں یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ندیم افضل چن نے کہا کہ عمران خان کا مقابلہ پاکستان کے لٹیروں کے ساتھ ہے میاں برادران نے اس ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور اب یہ سسلین مافیا اپنے انجام کے قریب ہے ندیم افضل چن نے کہا کہ عوام 25جولائی کو گھروں سے نکلیں اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے کیلئے بلے کے نشان پر مہر لگائیں تاکہ عمران خان آپ کی نسلوں کو ایسا پاکستان دے سکے جس میں انصاف اور روزگار بلاامتیاز ہر پاکستانی کو ملے گا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این اے 86سے امیدوار نذر محمد گوندل ، پی پی 68سے امیدوار گلریز افضل چن نے کہا کہ آج کی کامیاب یوتھ کانفرنس نے ثابت کر دیا کہ ملکوال کی عوام عمران خان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ ملک وال کی عوام کے ضمیر کو خریدنے کی خواہش رکھنے والوں کو عوام نے جواب دیدیا ہے کہ وہ بے ضمیر اور بکاؤ مال نہیں بلکہ ملک وال کے ووٹرز نئے پاکستان کی تشکیل کیلئے عمران خان کے ساتھ ہے پیسوں سے عوام کے ضمیر خریدنے والوں کو 25جولائی کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ، پی ٹی آئی رہنما سابق ایم پی اے وسیم افضل چن ، اصغر یعقوب سندھو، رضوان بٹ، ملک عبدالقدوس نے کہا کہ آج کی کامیاب یوتھ کانفرنس نے حلقہ این اے 86اور پی پی 68میں پی ٹی آئی کی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے قومی اسمبلی کے امیدوار صوبائی حلقہ میں اپنے پارٹی امیدواروں کی بجائے چار آزاد امیدواروں کو سپورٹ کر کے ثابت کر رہے ہیں ن لیگ کی مقبولیت کم ہو چکی ہے اور وہ الیکشن کیلئے آزاد امیدواروں سے مدد مانگ رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے تمام امیدوار متحد ہیں اور عوام کی اکثریت ان کے ساتھ ہے 25جولائی کو فتح پی ٹی آئی کی ہو گی ۔

مزید : علاقائی