سرائے عالمگیر: تحریک انصاف کی ریلی میں فائرنگ،پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

سرائے عالمگیر: تحریک انصاف کی ریلی میں فائرنگ،پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

ُُگجرات(بیورورپورٹ)سرائے عالمگیرمیں تحریک انصاف کی ریلی میں مسلح افراد کی فائرنگ نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں بتایا جاتا ہے کہ اہل علاقہ کی طرف سے ریسکیو15پر اطلاع دی گئی کہ ٹینکی گراؤنڈ کے قریب مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر اندھا دھند ہوائی فائرنگ کر کے رہے ہیں ملزمان نے تحریک انصاف کے جھنڈے اٹھار کھے ہیں اور ریلی کی شکل میں کارکنوں کے درمیان ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی لالہ موسی پولیس موقع پر پہنچ گئے تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی