نوشہرہ ورکاں کی سیاست میں ہلچل ، تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی

نوشہرہ ورکاں کی سیاست میں ہلچل ، تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) نوشہرہ ورکاں کی سیاست میں ہلچل، تحریک انصاف کے راہنماء ثناء اللہ جمیل کی اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت, تحریک انصاف کی مزید وکٹیں گرنے کا امکان ،تفصیلات کے مطابق آرائیں برادری کے سرکردہ راہنماء میاں ثناء اللہ جمیل چیئرمین یونین کونسل ببر نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمائت کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنے ڈیرے پر ایک بڑے جلسہ عام کا اہتمام کیا جس سے ہزاروں افراد نے شرکت کی جلسہ سے مسلم لیگی راہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے, چوہدری عبدالرحمن گوجر سابق ایم پی اے, چوہدری عرفان بشیر گوجر ایڈووکیٹ سابق ایم پی اے, میاں ثناء اللہ جمیل چیئرمین یونین کونسل ببر،میاں سیف اللہ جمیل اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور علاقہ کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے ترقی کے اس سفر کو جاری رکھنے کے لئے آئندہ بھی مسلم لیگ حکومت کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ اس لئے 25 جولائی کو شیر پر مہریں لگا کر مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں گے جلسہ کی خاص بات میاں ثناء اللہ جمیل کے مقابلے میں بلدیاتی الیکشن لڑنے والے میاں غلام سرور اور رانا اظہر جہانگیر کی خصوصی شرکت تھی یوں اس یونین کونسل میں مسلم لیگ (ن) کے حق میں مقابلہ یکطرفہ ہو گیا ہے۔

مزید : علاقائی