ن لیگ کبھی عوام کے دلوں سے نہیں نکل سکتی،مہر طارق

ن لیگ کبھی عوام کے دلوں سے نہیں نکل سکتی،مہر طارق

لاہور( نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کبھی عوام کے دلوں سے ختم نہیں ہوسکتی نواز شریف کی سزاکو مسترد کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان انتخابات میں اب مسلم لیگ ن مزید طاقت بن کر ابھرے گی ان خیالات کا اظہار حلقہ 130 کے لیگی سپورٹر مہر طارق نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی محبت کبھی ختم نہیں کی جاسکتی۔

ان کے خلاف جو کارروائی کی جارہی ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ہم نوجوان طبقہ اس فیصلہ کی مذمت کرتے ہیں اور میاں نواز شریف کو یقین دلاتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں اور ان کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی ہمارے لیڈر کو سزا ہوچکی مگراس کے باوجود وہ ملک کے وزیر اعظم بنے تھے اور ایک مرتبہ دوبارہ ہمیں یقین ہے کہ وہ ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ان کے دور میں جتنی ترقی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی۔

مزید : علاقائی