ایرون فنچ ٹی ٹونٹی میں زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے آسٹریلوی

ایرون فنچ ٹی ٹونٹی میں زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے آسٹریلوی

ہرارے(اے پی پی) ایرون فنچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے والے مشترکہ طور پر دوسرے آسٹریلوی بلے باز بن گئے، انہوں نے اتوار کو زمبابوے میں منعقدہ سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے فائنل میں اپنی اننگز میں 3 چھکے لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا، فنچ اور وارنر نے 79، 79 چھکے لگا رکھے ہیں، آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن 83 چھکے لگا کر سرفہرست ہیں، اس کے علاوہ فنچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے والے مشترکہ طور پر چھٹے کھلاڑی ہیں، کرس گیل اور مارٹن گپٹل 103، 103 چھکے لگا کر مشترکہ طور پر سرفہرست ہیں، برینڈن میک کولم نے 91 روہت شرما نے 84 اور واٹسن نے 83 چھکے لگا رکھے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی