فرنچ کو چ کو اولیور گیرولڈ پرنہ چلنے کے باوجود بھروسہ

فرنچ کو چ کو اولیور گیرولڈ پرنہ چلنے کے باوجود بھروسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(یو این پی) فرنچ فٹ بال ٹیم کے کوچ ڈیڈیئر ڈیس چیمپس نے کہا ہے کہ وہ فیفا ورلڈ کپ میں گول اسکور نہ کرنے کے باوجود اسٹار کھلاڑی اولیور گیرولڈ کو بلجیم کیخلاف سیمی فائنل میں ڈراپ نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ 31سالہ کھلاڑی میگا ایونٹ کے چار میچوں میں تقریباً 380منٹ تک فیلڈ میں متحرک رہے مگر وہ ایک بھی شاٹ درست نشانے پر نہیں لگا سکے۔ڈیڈیئر ڈیس چیمپس کا کہنا ہے کہ اولیور گیرولڈ ٹورنامنٹ کے دوران اب تک ایک بھی مرتبہ گیند کو جال کی راہ نہیں دکھا سکے مگر انہیں اسٹار کھلاڑی کی صلاحیت پر شک نہیں اور وہ ناک آؤٹ میچ میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر کھلاڑیوں کے بر عکس ان کی کارکردگی متاثر کن نہیں تاہم ٹیم کو ہر میچ میں ان کی ضرورت ہے اور وہ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ یادر ہے کہ 1998ء میں فرانس ورلڈ چیمپئن بنا تو اس ٹورنامنٹ میں بھی سابق کھلاڑی اسٹیفن گیورچ کی کارکردگی سوالیہ نشان تھی اور وہ 268منٹ تک میدان پر موجودگی کے باوجود16شاٹ لے سکے جس میں سے صرف تین نشانے پر گئے مگر گول نہ ہوا۔ ماہرین کھیل خراب پرفارمنس کے باعث اولیور گیرولڈ کا ان سے موازنہ کرنے لگے ہیں۔ڈیڈیئر ڈیس چیمپس کے مطابق اولیور گیرولڈ بہت اہم کھلاڑی ہیں اور ارجنٹائن کیخلاف پری کوارٹر فائنل میں کائیلیان ایم باپے کی معاونت کرتے رہے اور ٹیم کو اس طرح کے سپورٹنگ کھیل کی ضرورت ہے۔ اگر وہ میچ میں گول اسکور کرتے ہیں تو تب بھی ٹیم کیلئے کار آمد ثابت ہوں گے۔ وہ دفاعی اور اٹیک دونوں میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ڈیڈیئر ڈیس چیمپس کا کہنا ہے کہ اولیور گیرولڈ ٹورنامنٹ کے دوران اب تک ایک بھی مرتبہ گیند کو جال کی راہ نہیں دکھا سکے مگر انہیں اسٹار کھلاڑی کی صلاحیت پر شک نہیں اور وہ ناک آؤٹ میچ میں حصہ لیں گے۔