ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

ماسکو(اے پی پی) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، فرانس، انگلینڈ، بیلجیئم اور کروشیا نے لاسٹ فور میں جگہ بنا رکھی ہے، سیمی فائنل مرحلے کا آغاز (کل) منگل کو فرانس اور بیلجیئم کے خلاف پہلے سیمی فائنل سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق روس میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار ٹاپ ٹیموں فرانس، انگلینڈ، بیلجیئم اور کروشیا نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں فرانس نے یوروگوئے، انگلینڈ نے سویڈن، بیلجیئم نے فیورٹ برازیل اور کروشیا نے میزبان روس کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔ ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ کل منگل سے شروع ہو گا، پہلے سیمی فائنل میں فرانس کو بیلجیئم کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو کروشیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق روس میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار ٹاپ ٹیموں فرانس، انگلینڈ، بیلجیئم اور کروشیا نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی