ماحولیاتی تحفظ سے ہی انسانی مستقبل وابستہ ، عالمی برادری تعاون کرے : صدر شی چن پنگ

ماحولیاتی تحفظ سے ہی انسانی مستقبل وابستہ ، عالمی برادری تعاون کرے : صدر شی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی)چین کے صدر شی چن پنگ نے ایکو فورم بین الاقوامی سالانہ کانفرنس گوئی یانگ2018ء کے نام اس کے انعقاد پر مبا رک باد کا پیغام بھیجا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کانفرنس کا افتتاح جنوب مغربی چین کے صوبے گوئی ڑو میں کیا گیا۔اپنے پیغام میں چین کے صدر نے کہا ماحولیاتی تحفظ سے متعلق انسانی مستقبل وابستہ ہے،اور یہ پوری قوم کا مشترکہ مقصد ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک ملک تعمیر کیا جائے۔اپنے تہنیتی پیغام میں صدر شی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو آپس میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے اور ایک ماحولیاتی نظام تشکیل دینے کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ایسا نظام جو فطرت کا احترام کرتا ہو اور بین الاقوامی پائیدار ترقی کے حصول کیلئے صاف ترقی کا عکاس ہو۔

مزید :

علاقائی -