الحدیدہ اور یمن بحران کے جامع حل کے لیے عالمی مندوب کی خطے میں واپسی

الحدیدہ اور یمن بحران کے جامع حل کے لیے عالمی مندوب کی خطے میں واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء(این این آئی)یمن کے سیاسی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریوتھ جنگ سے متاثرہ علاقے الحدیدہ کے مسئلے کے حل کے لیے دو نئے فارمولوں کے ساتھ فریقین سے دوبارہ بات چیت کی تیاری کررہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق گریوتھ آج( سوموار کو) سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں الحدیدہ کے معاملے پرپیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے نئے اقدامات پرغورکیا جائے گا۔ ان نئے اقدامات میں الحدیدہ کے مسئلے کا ایک نیا اور جامع فارمولہ بھی شامل ہے۔یمن کے سیاسی ذرائع کے مطابق مارٹن گریوتھ الحدیدہ کے مسئلے کے حل کی تجاویز کے ساتھ یمنی بحران کے جامع حل کے ساتھ دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں۔ آئندہ ہفتے سے وہ یمن کی آئینی حکومت، باغیوں اور خطے کے دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کریں گے۔یو این مندوب الحدیدہ کے تنازع کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی تیار کردہ تجاویز اور متحارب فریقین کے درمیان جامع اور بامقصد بات چیت کی ترغیب دیں گے۔

مزید :

علاقائی -