جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) کے مابین 2 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ

جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) کے مابین 2 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ

صوابی (بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مابین صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی کے 46اور پی کے 47پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہو گئی پی کے 46صوابی4میں مسلم لیگ ن نے ایم ایم اے کے امیدوار کے حق میں اپنا امیدوا ر دستبر دار کر دیا اسی طرح پی کے 47صوابی5میں جے یو آئی مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کرئے گی۔ اس فیصلے کا اعلان دونوں جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جس میں این اے 19صوابی2سے ایم ایم اے کے امیدوار و ضلعی امیر جے یو آئی مولانا عطاء الحق درویش کے علاوہ ایم ایم اے کے امیدوار پی کے 46صوابی4و ضلعی امیر جماعت اسلامی محمود الحسن ، پی کے 47صوابی5سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اعجاز اکرم باچا ، ضلعی رہنما شیراز اکرم باچا، جے یو آئی کے نائب امیر اشفاق اللہ خان و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ پی کے 46صوابی4میں مسلم لیگ ن ایم ایم اے کے امیدوار محمود الحسن کی حمایت کر کے ان کے حق میں ووٹ استعمال کرئے گی۔ جب کہ ن لیگ اپنا امیدوار شاہ جہان باچہ ایم ایم اے کے امیدوار محمود الحسن کے حق میں دستبر دار کرئیگا۔اسی طرح جے یو آئی حلقہ پی کے 47صوابی5میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اعجاز اکرم باچا کی حمایت کر کے ان کے حق میں ووٹ استعمال کرئے گا یاد رہے کہ ان حلقوں میں شامل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19صوابی2سے ایم ایم اے کے امیدوار ر ضلعی امیر جے یو آئی مولانا عطاء الحق درویش مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں اور پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ا س حلقے میں ایم ایم اے کے امیدوار مولانا عطاء الحق درویش ، پی ٹی آئی کے امیدوار انجینئر عثمان خان ترکئی اور اے این پی کے وارث خان کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔ جے یو آئی کے بزرگ رہنما و عالم دین مولانا حمد اللہ جان بابا جی ، نائب امیر اشفاق اللہ خان و دیگررہنماء نہایت حکمت عملی اور بھر پور انداز میں ایم ایم اے کے امیدوار مولانا عطاء الحق درویش کی کامیابی کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔ اور اس کے مثبت اثرات اس الیکشن میں مرتب ہونگے اسی طرح پی کے 46صوابی4میں اے این پی کے امیدوار محمد آیاز فرزند شہید سابق ایم پی اے حاجی محمد شعیب اور پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے محمد علی ترکئی اور اسی طرح پی کے 47صوابی5میں اے این پی کے ضلعی صدر و سابق ناظم ضلع صوابی حاجی امیر الرحمن ، مسلم لیگ ن کے اعجاز اکرم باچا اور سابق صوبائی وزیر صحت اور پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چیر مین شہرام خان ترکئی کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔

مزید : علاقائی