ادب کے نوبل انعام کا متبادل متعارف کرا دیا گیا،نئے پرائز کا اعلان جلد متوقع

ادب کے نوبل انعام کا متبادل متعارف کرا دیا گیا،نئے پرائز کا اعلان جلد متوقع

سٹاک ہوم(اے این این)سویڈن کے ایک سو سے زائد ادیبوں، صحافیوں اور دانشوروں نے ایک مشترکہ فورم کے تحت نوبل انعام برائے ادب کا متبادل متعارف کرادیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ نہیں بتایا گیا کہ اس نئے پرائز کا اعلان کب کیا جائے گا اور اس کا نام کیا ہو گا۔اس کے علاوہ اس پرائز کے ساتھ انعامی رقم کتنی ہو گی۔ادب کا یہ متبادل انعام سویڈش اکیڈمی کے خلاف بطور احتجاج شروع کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس اکیڈمی کو ایک شدید بحران کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب اِس کے انتظامی منصب پر فائز ایک اہم شخصیت پر یہ الزام لگایا گیا کہ وہ کئی برسوں سے کئی خواتین کا جنسی استحصال کر رہے تھے۔

مزید : علاقائی