چین اور متحدہ عرب امارات کے وزراء خارجہ میں ملاقات

چین اور متحدہ عرب امارات کے وزراء خارجہ میں ملاقات

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے وزیرخارجہ وانگ ذی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی،عبداللہ 8ویں چین عرب تعاون فورم اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچے ہیں اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چین کے وزیرخارجہ نے کہا کہ چین متحدہ عرب امارت کے ساتھ اپنے تعلقات کے فروغ کو بڑی اہمیت دیتا ہے اس کی خواہش ہے کہ متحدہ عرب امارات بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تعمیر اور ترقی میں اہم کردار ادا کریں چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون مشرق وسطیٰ اور دنیا کیلئے ایک نمونہ ہے چین امارات کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے،اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے شیخ عبداللہ نے کے متحدہ عرب امارات چین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اسے توقع ہے کہ دوطرفہ عملی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا،امارات عرب ممالک کے ساتھ چینی تعاون کو سراہتا ہے۔

مزید : علاقائی