نہیں چاہتا انتخابات ایک دن بھی لیٹ ہوں : یوسف گیلانی

نہیں چاہتا انتخابات ایک دن بھی لیٹ ہوں : یوسف گیلانی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پانچ سال نااہلی کے بعد اب الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لے رہا ہوں، ہم نہیں چاہتے کہ الیکشن ایک دن بھی لیٹ ہوں، ہم نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بڑے اچھے فیصلے کئے اور لوگوں کو روزگار مہیا کیا اور لوگ خوشحال ہوئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان اور نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے دعوے کئے تو کیا لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی اور انہوں نے دہشت گردی ختم کرنے کا کہا کہ طالبان سے مذاکرات کریں گے تو آج تک یہ فیصلہ نہ ہوسکا کہ طالبان سے مذاکرات ہوں گے یا آرمی آپریشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نیشنل اسمبلی کے سپیکر کے طور پر کچھ ملازمتیں دینے پر نیب نے دس سال کی سزا سنائی کیا وہ وقت مجھے لوٹاسکتا ہے ۔

یوسف رضا گیلانی

مزید : صفحہ آخر