عمران خان ملک میں فساد پھیلانے والاشخص ہے:خواجہ سعد رفیق

عمران خان ملک میں فساد پھیلانے والاشخص ہے:خواجہ سعد رفیق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے عمران سے کوئی پوچھے این اے131شروع کہاں سے ہوتا ہے، عمران خان فسادپھیلانیوالاشخص ہے۔جیو نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے یہاں پچیس پچیس سال تک مقدموں کا فیصلہ نہیں ہوتا ہے،این اے131میں اکثریت محلات کی نہیں،گلی والوں کی ہے،فاٹا کو علاقہ غیرکہتے تھے آج وہ قومی دھارے میں ہے۔ کراچی کا امن واپس آ چکا ، بلوچستان کا امن لوٹ رہا ہے،آج 5 سال کے بعدسی این جی اسٹیشنزپرقطاریں نہیں لگتیں ہیں،ہم ہسپتال بناتے ہیں خیبر پختو نخو ا اور سندھ ہسپتال نہیں بناتے،ہم سندھ اورکے پی کے مریضوں کا علاج بھی یہاں پر کرتے ہیں، عمران خان خودپھنس گئے ہیں،چار گنا زیادہ طاقت سے ترقیاتی کام کریں گے،کوئی گھیراوکررہاتھا،کوئی دھرنے دے رہاتھا،کوئی قبریں کھودرہاتھا،ہم نے کہاتھا پاکستان کے بیمار ادارے صحتمند کریں،ہم نے وعدہ کیا تھا کراچی کا امن واپس لائیں گے، ہم ووٹ لینے آئے تولوڈشیڈنگ،دہشتگردی کی بات کی تھی،مجھے یقین ہے مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔

سعد رفیق

مزید : صفحہ آخر