ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم اسلام آباد سے ہو گا ، زلفی بخاری

ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم اسلام آباد سے ہو گا ، زلفی بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آن لائن)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے قریبی ساتھی و حلقہ این اے53کے الیکشن مہم انچارج زلفی بخاری کی این اے53کی مختلف یونین کونسلوں میں کارنرز میٹنگز میں شرکت ،انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا گیا جی نائن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم کا تعلق اسلام آباد سے ہو گا ،عمران خان کی قیادت میں قوم کو کرپشن فری پاکستان ملے گا۔اتوار کو زلفی بخاری نے علی نواز اعوان، چوہدری الیاس مہربان کے ہمراہ کر لوٹ سے جنرل کو نسلر کی تحریک انصاف میں شمو لیت کے سلسلے میں منعقد تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا عوام کو پتہ چل گیا کہ انکی واحد نمائندہ جماعت صرف تحریک انصاف ہے۔اس موقع پر جنرل کونسلر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ،بعد ازاں یو سی 1 گوکینہ خورد اظہر محمود اور نواجد کے گھر کارنر میٹنگ میں چیئر مین یو سی 1 راجہ شیراز کیانی کے ہمراہ شرکت کی ، یو سی 23 کے علاقے نیومل شرقی میں اسرار احمد ستی اور خاور اسرار ستی کی رہائش گاہ پر عمرا ن خا ن کی الیکشن کمپین کے حوالے سے ایک کامیاب جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں نیو مل کے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جلسے کے مہمان خصوصی این اے 53 کے کوآرڈینیٹر زلفی بخاری تھے اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما چوہدری رضوان ، علی اعوان ،میاں محمد ابراہیم ، ندیم احسن ستی ، مصطفیٰ کیانی ، زوار احمد ستی ،جواد احمد ستی ، محترمہ عابدہ راجہ ، طیبہ ابراہیم نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر نیو مل میں عمران خان کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا گیا علاوہ ازیں زلفی بخاری نے شاہ پور میں عمران خان کے الیکشن آفس کا افتتاح کیا،سیکٹر جی نائن میں شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی کا اہتمام جی نائن کی یو سی کے چئیرمین ملک رفیق اور وائس چئیرمین فرحان حکیم نے کیا،ریلی کے اختتام پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان بدلنے والا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم اسلام آباد سے ہوگا۔ ملک میں ایماندار قیادت ہو تو ملک کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ دنیا میں ترقی کرنے والے ممالک نے اپنے لوگوں پر خرچ کیا۔ایم سی آئی میں اپوزیشن لیڈر علی نواز اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مبارک ہو اب قوم اندھیروں سے نکل چکی ہے، تحریک انصاف اقتدار میں آکر سب سے پہلے اسلام آباد کے پانی کے مسئلے کو حل کرے گی، اسلام آباد کے شہریوں کو صحت اور تعلیم کی سہولیات دیں گے۔ اسلام آباد کو خوبصورت بنائیں گے۔ نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔
زلفی بخاری

مزید :

صفحہ آخر -