ایم ایم اے میں کوئی پاناما کا بیمار نہ ہی قرضہ ہڑپ کرنیوالا ہے : سراج الحق

ایم ایم اے میں کوئی پاناما کا بیمار نہ ہی قرضہ ہڑپ کرنیوالا ہے : سراج الحق

کراچی(سٹاف رپورٹر) امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے ایم ایم اے میں کوئی پاناما کا بیمار نہیں۔امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق گزشتہ روز دورے پر کراچی پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سراج الحق نے کراچی کے مختلف علاقوں کا ریلی کی شکل میں دورہ کیا جبکہ انجمن تاجران کی جانب سے ان کیلئے اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہمارا منشور اور مطالبہ اس ملک کے عوام کیلئے خوشحالی، امن، روٹی، کپڑا اور مکان ہے، ہم ہر شہری کیلئے عزت کی زندگی چا ہتے ہیں، ایم ایم اے میں کوئی پاناما کا بیمار نہیں، کوئی قرضہ ہڑپ کرنیوالا نہیں، کوئی جاگیردار نہیں، ہم نے دیانتدار اور سماجی خادم لوگوں کو ٹکٹ دیا ہے، 25 جولائی کو عوام اس ملک سے لبرل ازم اور سیکولر ازم کا جنازہ نکالیں گے۔

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر