قومی حکومت کی تجویزاسٹیبلشمنٹ کی جانب سے آتی ہے،تاج حیدر

قومی حکومت کی تجویزاسٹیبلشمنٹ کی جانب سے آتی ہے،تاج حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پیپلزپارٹی ا لیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر نے کہاکہ آج ملک میں الیکٹ ایبلز کی سیاست ہو رہی ہے جس سے منشور پیچھے رہ گیا ہے،قومی حکومت کے قیام کی تجویز عام طور پر اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے آتی ہے، یہ نہیں کہنا چاہتا کہ شہبازشریف کی اس تجویز کے پیچھے اسٹیبشلمنٹ ہے،پیپلز پارٹی ملک کی ترقی اور اسے آگے لے جانے کیلئے قومی مفاہمت کی قائل ہے،انسانی حقوق کی پاس داری،اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تاج حیدر نے کہاکہ الیکشن سیل کا بنیادی کام پارٹی امیدواروں کو گائیڈ لائن دینا اور الیکشن مہم کیلئے سہولتیں فرہم کرنا ہے۔افسوس کی بات ہے کہ ہماری پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کاراستہ روکا جارہاہے ۔اوچ شریف کے واقعہ نے 2013 کے الیکشن کی یاد تازہ کردی جب طالبان نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا راستہ روکاتھا ۔ سندھ میں سولر اور ونڈ سے 12 سو میگاؤٹ اور کوئلہ سے چار ہزار میگاؤاٹ بجلی کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں مگر بدقسمتی سے ٹرانسمیشن لائن نہ ہونے سے یہ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل نہیں ہو سکی۔ پیپلز پارٹی ملک کو ترقی اور اسے آگے لے جانے کیلئے قومی مفاہمت کی قائل ہے، انسانی حقوق کی پاس داری، اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی ہر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں شکایت ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کے بھائی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اورانہیں سپورٹ کیا جا رہا ہے ۔ آصف زرداری کا خیال ہے کہ آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد کی مدد سے حکومت بنائی جائے گی۔پیپلز پارٹی آزاد امیدواروں کی اس اکثریت کی مخالف ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -