ڈی ایچ اے لاہور کے شعبہ مذہبی امور کے زیر اہتمام سولہواں دو روزہ حج تربیتی پروگرام اختتام پذیر

ڈی ایچ اے لاہور کے شعبہ مذہبی امور کے زیر اہتمام سولہواں دو روزہ حج تربیتی ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے لاہور کے شعبہ مذہبی امور کے زیر اہتمام سولہواں دو روزہ حج تربیتی پروگرام اختتام پذیرہو گیا، سیمینار7اور8جولائی کو صبح 9بجے سے1بجے تک لیوکس مارکی فیز8(پارک ویو)ڈی ایچ اے لاہور میں منعقد ہوا،ایڈ منسٹر یٹر ڈی ایچ اے لاہور برگیڈےئر محمد ساجد کھوکھر نے سیمینار کی صدارت کی جبکہ وزارت مذہبی امور کے مقرر برائے حجاج کرام مولانا ڈاکٹر حافظ عبد الواحد قریشی نے عازمین کو مناسک حج کے بارے مین عملی تربیت و رہنمائی مثلاََ سامان کی خریداری،احرام اور اشیاء ضرورت ،کرنسی،پاسپورٹ،شناختی کارڈ کا حصول ،سفری حج کے لیے سعودی حکومت کے قوانین سے آگاہی،احرام باندھنے سمیت دیگر تمام مراحل کے بارے میں مکمل رہنمائی دی،تربیتی سیمینار میں دوران حج تھکاوٹ کے سد باب اور جسمانی تربیت کے لیے فزیو تھراپسٹ سمیع اللہ نے مختلف ورزشیں بھی بتائیں،حج سیمینار میں ڈی ایچ اے کے رہائشیوں اور دور دراز سے آئے عازمین حج کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : صفحہ آخر