عازمین حج کی پہلی پرواز14جولائی کو روانہ ہو گی،شیڈول جاری

عازمین حج کی پہلی پرواز14جولائی کو روانہ ہو گی،شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)اللہ اللہ کر کے روانگی سے4دن پہلے سرکاری حج سکیم کا فلائٹ شیڈول جاری،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ائیر لائنز ائیر بلیو کراچی،اسلام آباد،پشاور،لاہور سے14جولائی کو روانہ ہو گی، فلائٹ شیڈول لیٹ کرنے والی ائیر لائن شاہین ائیر لائنز بلیک لسٹ،حج آپریشن2018ء سے آؤٹ،شاہین ائیر لائنز کا سارا لوڈپی آئی اے،سعودی ائیر لائنز،ائیر بلیومیں تقسیم،شاہین ائیر لائنز کی وجہ سے سرکاری سکیم میں جانے والے ایک لاکھ7ہزارعازمین گزشتہ ایک ماہ سے فلائٹ شیڈول کے انتظار میں سولی پر لٹکے ہوئے تھے ۔14جولائی کی پہلی فلائٹ کے ٹکٹ اور پاسپورٹ12اور13جولائی کو حاجی کیمپوں سے ملیں گے،وزارت مذہبی امور کے شعبہ آئی ٹی کے اہلکار دن رات مصروف،سرکاری عازمین حج نے شاہین ائیر لائنز کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا،ان کی وجہ سے ہمیں ذہنی کوفت اٹھانا پڑی،روانگی سے 4دن پہلے تک آگاہ نہیں تھے تیاریاں کب کریں گے وزارت مذہبی امور نے سرکاری فلائٹ شیڈول ویب سائٹwww.Hajjanfo.orgپر جاری کر دیا، سرکاری سکیم کے تمام عازمین کو فلائٹ شیڈول کے SMSجاری ، سرکاری عازمین کی پی آئی اے ،سعودی ائیر لائنز ،ائیر بلیو سے کراچی، لاہور،پشاور،سکھر،رحیم یار خان،کوئٹہ،ملتان،فیصل آباد،سیالکوٹ،اسلام آباد سے روانگی ہو گی ، گزشتہ ایک ماہ سے شاہین ائیر لائنز فلائٹ شیڈول آج دے رہے ہیں کل دے رہے ہیں کے وعدے کر رہی تھی،سول ایوی ایشن ٖFBRکو ادائیگیوں کی وجہ سے مسائل کا شکار شاہین ائیر لائنز نے وزارت سے کروڑوں روپے کے ایڈوانس چیک بھی لے لیے تھے پھر بھی وقت پر شیڈول نہ دے سکی،معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ3دنوں سے شاہین ائیر لائنز پورا لوڈ اٹھانے کے لیے بضد تھی جبکہ وزارت ان کے بار بار کے وعدوں سے ہونے والی تاخیر سے تنگ تھے ،اعتبار کرنے کے لیے تیار نہیں تھے ،ڈیڈ لاک ہفتہ تک ختم نہ ہو سکامجبوراََوزارت نے بڑا قدم اٹھایااور شاہین ائیر لائنز کی چھٹی کرا دی اب شاہین ائیر لائنز سے ایڈوانس ادا کی گئی رقم کی واپسی کا مسئلہ ہے ،سرکاری فلائٹ شیڈول کے مطابق 29جولائی تک تمام فلائٹ براہ راست مدینہ جائیں گی30جولائی سے جدہ کے لیے ملک بھر سے آپریشن شروع ہو گا ،پاکستان سے مدینہ جانے والے جدہ سے واپس آئیں گے اور جدہ جانے والوں کی واپسی مدینہ سے ہو گی،30کلو سامان ائیر بلیو اور پی آئی اے پرجا سکے گا ،سعودی ائیر لائنز 23کلو کے دو بیگ کی اجازت دی گئی ہے ،5کلو زم زم کی اجازت ہو گی حاجی خود لائے گا۔
شیڈول جاری

Back to Conversio

مزید :

صفحہ آخر -