کینڈین کوہ پیما کے ٹو کی چوٹی سے کھائی میں گر کر لاپتہ

کینڈین کوہ پیما کے ٹو کی چوٹی سے کھائی میں گر کر لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکردو )مانیٹرنگ ڈیسک)کے ٹو مہم جوئی کے دوران کینڈین کوہ پیما مسٹرسرگئی رسے سے گر کر لاپتہ ہو گیا۔ رسے سے گر کر لاپتہ ہونے والے کینڈین کوہ پیما کے نیپالی ساتھی شرپا داوا نے واقعے سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر سرگئی7 رکنی کینڈین کوہ پیما ٹیم اور کے ٹو ایکسپیڈیشن 2018 ٹیم کے لیڈر تھے۔شرپا داوا کا کہنا ہے کہ لاپتہ کوہ پیما سرگئی ڈیسورییولٹ کیمپ ٹو اور تھری کے درمیان تقریباً 24 ہزار فٹ بلندی پر واقع چمنی ہاؤس سے کھائی میں جاگرے اور اتنی بلندی سے گرنے کے بعد زندہ بچ جانے کی امید نہیں اور نعش کی تلاش بھی مشکل ہے۔
کینڈین کوہ پیما

مزید :

صفحہ آخر -