ترکی ، 18 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا

ترکی ، 18 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ(این این آئی)ترکی میں تازہ حکم نامے کے تحت 18 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی میں اعلیٰ حکام نے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں فوجی بغاوت میں معاونت فراہم کرنے کے شبہ میں 18 ہزار سے زائد ملازمین کو ان کی نوکریوں سے برطرف کرنے کا اعلان کیا گیا۔برطرف کردہ ملازمین میں 9 ہزار پولیس اہلکار، 5 ہزار فوجی اور 200 کے قریب مختلف جماعات کے اساتذہ شامل ہیں ٗکہا جارہا ہے کہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد ہونے والی برطرفیوں کا یہ آخری حکم نامہ ہوسکتا ہے کیونکہ رجب طیب اردگان صدارتی حلف اٹھانے کے بعد 2 سال سے نافذ ’ہنگامی حالت‘ کو اٹھانے کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ 2016ء میں منتخب جمہوری صدر کا تختہ الٹنے کی کوشش کے الزام میں اب تک 50 ہزار کے قریب سول و عسکرین ملازمین کو گرفتار اور عہدوں سے برطرف کرکے ان کے خلاف مقدمات چلائے جارہے ہیں۔
ترکی

مزید :

صفحہ آخر -