ایمنسٹی سکیم، سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 12.63کروڑ ڈالر کا اضافہ

ایمنسٹی سکیم، سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 12.63کروڑ ڈالر کا اضافہ

کراچی(سٹاف رپورٹر) سابق حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایمنسٹی سکیم کے نتیجے میں حاصل ہونے والے ٹیکسوں کے بعد گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق29جون کو ختم ہونیوالے ہفتے میں پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 16ارب 38 کروڑ57 لاکھ ڈالر رہی، اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 12 کر و ڑ63لاکھ ڈالر کے اضافے سے 9 ارب 78 کروڑ 88 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1 کروڑ55لاکھ ڈالر بڑھ کر 6 ارب 59 کروڑ 69 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ایمنسٹی سکیم کے نتیجے میں حاصل ہونے والے ٹیکسوں کے باعث گزشتہ ہفتے کے دورا ن مرکزی بینک کے ذخائر میں 12 کروڑ 60لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔

زرمبادلہ

مزید : صفحہ آخر