اسحاق ڈار کی پالیسیوں سے معاشی نقصان ہو ا ، نیئر بخاری

اسحاق ڈار کی پالیسیوں سے معاشی نقصان ہو ا ، نیئر بخاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نےئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کی آبادی 51 فیصد ہے خواتین کو نمائندگی سب سے زیادہ پاکستان پیپلزپارٹی نے دی ہے پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی پہلی سربراہ تھی ۔ پیپلزپارٹی نے سینیٹ اور اسمبلی کے الیکشن میں خواتین کو سب سے زیادہ نمائندگی دی شہید بے نظیر بھٹو نے خواتین کو با اختیار بنایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی جلسے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کی بات کی پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے اولاد کے خلاف اتحاد بنائے گئے جو ناکام ہوئے پیپلزپارٹی کے منشور میں آج بھی روٹی کپڑ ا مکان شامل ہے، بلاول بھٹو زرداری کا نعرہ ہے روٹی کپڑا اور مکانٗ علم ٗروز گار اور کام،پیپلزپارٹی نے تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کیا، پیپلزپارٹی سیاسی مقابلے پر یقین رکھتی ہے آنے والی حکومت پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی منشا سے بنے گی ہم عوام کو قوت پر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں بن سکتی۔

مزید : صفحہ آخر