ایک گھر میں 20لاکھ ڈاکے سمیت 56لاکھوں کی لوٹ مار ، متعدد گاڑیاں ، موٹر سائیکل چوری

ایک گھر میں 20لاکھ ڈاکے سمیت 56لاکھوں کی لوٹ مار ، متعدد گاڑیاں ، موٹر سائیکل ...

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں اورموٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے امجد علی اور فیملی سے7لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے۔ شمالی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے یوسف اور فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات جبکہ ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے ایک گھر سے 20لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے۔اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے جمیل اور فیملی سے2لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، مزنگ میں اشفاق سے 4لاکھ کی نقدی وموبائل فون، ریس کورس میں اختر علی اور فیملی سے3لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات چھین لئے۔ ، ہنجروال میں ڈاکوؤں نے سلیم سے 2لاکھ کی نقدی وموبائل فون، شاہدرہ میں نواز سے5لاکھ کی نقدی وموبائل فون، راوی روڈ میں عاصم اور فیملی سے2لاکھ کی نقدی وطلائی زیورت، رائے ونڈمیں عمران سے4لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، شیراکوٹ میں جمیل سے1لاکھ75ہزار روپے کی نقدی اورموبائل فون چھین لئے ۔علاوہ ازیں گارڈن ٹاؤن، ڈیفنس، غازی آباد، شفیق آباد، اکبری گیٹ سے کاریں جبکہ نولکھا، اسلام پورہ، پرانی انارکلی، لٹن روڈ، بادامی باغ، مصری شاہ،موچی گیٹ، شمالی چھاؤنی، غازی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری وچھین لی گئیں۔

مزید : علاقائی