مصطفی ٹاؤن ، نہر سے نا معلوم عورت کی لاش برآمد، مردہ خانہ میں منتقل
لاہور(خبرنگار) مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں نہر سے نا معلوم عورت کی لاش برآمدہوئی ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ میں بھجوا دی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو گلا دبا کر قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی گئی ہے۔ مقتولہ کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں نہر میں نامعلوم خاتون کی تیرتی لاش دیکھ کرمقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش نہر سے نکال کر اسکی شناخت کے لئے مقامی مساجد میں اعلانات کرائے،شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانہ میں بھجوا دی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر کوئی ظاہری زخم کا نشان نہیں ہے ۔ شبہ ہے مقتولہ کو نامعلوم ملزمان نے گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش نہر میں پھینک دی۔ مقتولہ کے لواحقین کی تلاش جاری ہے جس کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی اور ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔