’’نیب زدہ امید وار احمد حسین ڈیہڑ نا منظور‘‘ ووٹر وں کا وائٹ پیپر
ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ملک محمد عاصم ڈیہڑ کی جانب سے حلقہ این اے 154سے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک احمد حسین ڈیہڑ کو مخالف آزاد امیدوار حاجی سکندر حیات بوسن کے مقابلے میں کمزور قرار دینے کے بعد حلقہ این اے 154کے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
ووٹروں کی جانب سے بھی ملک احمد حسین ڈیہڑ کیخلاف وائٹ پیپر جاری کردیا گیا ہے جس میں اہلیان علاقہ کی جانب سے ملک احمد حسین ڈیہڑ پر شدید نوعیت کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جن میں سرکاری فنڈز کا غلط استعمال، اقربا پروری، آمدنی سے زائد اثاثہ جات اور سرکاری نوکریوں کی فروخت کرنے پر نیب میں تحقیقات شامل ہیں اہلیان علاقہ نے تحریک انصاف کے مقامی قائدین سے سوال کیا ہے کہ کرپشن سے پاک اور شفاف امیدواروں کے وعدوں کے برعکس نیب زدگان کو پارٹی ٹکٹ دینے کے عمل نے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سمیت کارکنان کو بھی سخت مایوس کیا ہے، اہلیان علاقہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک احمد حسین ڈیہڑ کا مستقبل جیل ہے اس صورتحال میں اہلیان علاقہ اپنا قیمتی ووٹ کیوں ضائع کریں ۔
وائٹ پیپر