سکندر بوسن کی حمایت ، بھائی کا احمد حسین ڈیہڑ کیخلاف بھر پور اننگز کھیلنے کا اعلان

سکندر بوسن کی حمایت ، بھائی کا احمد حسین ڈیہڑ کیخلاف بھر پور اننگز کھیلنے کا ...

ملتان (نیوز رپورٹر )تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ملک عاصم ڈیہڑ اور احمد عاصم ڈیہڑ نے این اے 154کے آزاد امیدوار حاجی سکندر حیات بوسن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے اپنی رہائش گاہ پریس کانفرنس کے دوران کیا جس میں حاجی سکندر حیات بوسن ودیگر (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

رہنما بھی موجود تھے۔ ملک عاصم ڈیہڑ نے کہا کہ سکندر بوسن سیٹ جیت کر عمران خان کو تحفے میں دیں گے جبکہ سکندر بوسن نے کہا کہ مستقبل کا فیصلہ حلقے کے عوام کی مشاورت سے کروں گا‘ ملک عاصم ڈیہڑ نے کہا کہ میں کل بھی پی ٹی آئی کا حصہ تھاآج بھی ہوں اور کل بھی رہوں گا لیکن پی ٹی آئی کے کارکن قریشی پگاڑا اتحاد کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ شاہ محمود قریشی نے پیر پگاڑا کے داماد کی کامیابی کی خاطر این اے 154میں تحریک انصاف کا ٹکٹ کمزور پینل کو دیئے ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں ہے‘ سکندر بوسن اگرچہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن ان کی ہمدردیاں پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور وہ یہ سیٹ جیت کر عمران خان کو تحفے میں دیں گے ۔عاصم ڈیہڑ نے کہا کہ اس حلقے میں کچھ لوگ نیب زدہ ہیں اور ہم نیب زدہ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے اور سکندر بوسن کی کامیابی کے لئے کوشاں رہیں گے اس موقع پر حاجی سکندر حیات بوسن نے عاصم ڈیہڑ کی حمایت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ انشاء اللہ اب میری جیت کوئی نہیں روک سکتا میرا نواز شریف اور شہباز شریف سے کوئی زاتی اختلاف نہیں ہے نواز شریف کیونکہ مسلسل اداروں کے خلاف بیان بازی کر رہے تھے اور انہوں نے آج بھی عدلیہ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا اسی لئے انہوں نے نواز شریف سے اپنی راہیں جدا کی ہیں اور عمران خان سے ٹکٹ حاصل کیا مگر میرا ٹکٹ تبدیل کیا گیا میں اداروں کے خلاف نہ تو بات کرتا ہوں اور سب سے کہتاہوں کہ وہ اداروں کے خلاف بات نہ کریں انہوں نے کہا کہ جہاں تک الیکشن جیتنے کے بعد سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہے تو میں حلقے کے عوام کی مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا کہ کس جماعت میں جانا ہے البتہ میں جیت کر عوام کی بھرپور خدمت کروں گا ۔

عاصم ڈیہڑ

مزید : ملتان صفحہ آخر