شاہ محمود نے بے وفائی کی جلد حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا : خالد خاکوانی

شاہ محمود نے بے وفائی کی جلد حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا : خالد خاکوانی

ملتان (نیوز رپورٹر )این اے 155سے آزاد امید وار ڈٖاکٹر خالدخاکوانی نے کہا ہے کہ سیاست انہیں وراثت میں ملی ہے جسے بچانے کے لئے وہ الیکشن کے میدان میں اترے ہیں۔ وہ اپنی رہائش گاہ القاسم پر پٹھان برادری کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 2011سے میرا سفر اس بات کا مظہر ہے کہ میری کاوشوں سے ملتان شہر میں پی ٹی آئی شہری حلقوں اور خاص طور پر نوجوانوں میں بہت زیادہ مقبولیت(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

حاصل کی اور میں نے ہر ممکن کوشش کی کے تنظیم سازی میں پی ٹی آئی کے نئے چہروں کے سامنے لاؤں اور اس عمل کیلئے مجھے شدید مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن میں چونکہ عمران خان کا سپاہی ہوں اس لئے میں نے ہر وہ قدم اٹھایا جو میری ذات کی بجائے پارٹی کے حق میں بہتر ثابت ہو اور مجھے اس عمل میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی اور میری بنائی ہوئی تنظیم نے ملتان شہر میں پی ٹی آئی کے علم کو مزید بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ وائس چیئر مین مخدوم شاہ محمود قریشی نے مجھ سے کئی وعدے کیے لیکن ان سے انحراف کر کے آخر کار مجھے دیوار سے لگانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی اور وہ بھی الیکٹ ایبلز کی سیاست کو پرموٹ کرنے کے علم بردار نکلے۔ انہوں ے کہا کہ میرا سچ انتہائی کڑوا ہے میں بہتجلد حقائق سے پردہ اٹھا ؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں برادری اور دوست احباب سے مشاورت بھی بہت کی دیگر سیاسی جماعتوں کی جاب سے بھی پیش کش کی گئی اور سب کی جانب سے مثبت جواب کے بعد میں نے اپنے والد کی خدمات کو سامنے رکھ کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیااور مجھے فخر ہے کہ میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں جہاں بھی گیا میرے اس فیصلے کو ملتان کے عوام انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر خالد خاکوانی نے کہا کہ تبدیلی پرانے چہروں اور ایلکٹ ایبلز سے نہیں بلکے نئے چہروں سے آئے گی اور ملتان کے لوگوں کیلئے میراپیغام ہے کہ وہ اس بار روایتی سیاسدانوں کی بجائے نئے چہروں کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں بھرپور طریقے سے کامیاب بنائیں تاکہ ہم اس شہر سے موروثی سیاست کے خاتمے کا آغاز کر سکیں۔ اجلاس سے میجر ( ر)زاہد بخاری اور انجینئر ممتاز خان نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر خالد خاکوانی

مزید : ملتان صفحہ آخر