اقتدار کا بھوکا نہیں،عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں :بلاول

اقتدار کا بھوکا نہیں،عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں :بلاول

مظفرگڑھ ‘خان گڑھ ( سٹی رپورٹر ‘ بیورورپورٹ‘ نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خان گڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بی بی شہید کا خواب پورا کریں گے. عوام پیپلز پارٹی کو اعتماد کاووٹ دے. وہ عوام کو نام نہاد جعلی خان اور مجھے کیوں نکالا کی دلدل سے باہر نکال لائیں گے. مخالفین کو عوامی حمایت حاصل نہیں. میں اپنی ماں کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے سیاست میں نکلا ہوں. انہوں نے اپنے شاندار استقبال پر عوام اور کارکنوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے کبھی نہیں بھلا سکیں گے. انہوں نے کہا کہ پی پی نے 50 سالوں کے دوران جمہوریت کے لئے قربانی دی آپ کے بڑوں نے پی پی کا ساتھ دیا بے نظیر شہید اور نوابزادہ نصراللہ خان نے مل کر جمہوریت کا سفر اکھٹے کیا. ظالموں کا مقابلہ کیا. بی نظیر ھٹو نے خان گڑھ کو ترقی دی. گرڈ بنایا بائی پاس بنایا. آج بابائے جمہوریت کا بیٹا میرے ساتھ میرے پہلے الیکشن میں ساتھ کھڑا ہے. میرا مقابلہ کسی سیاسی جماعت یا سیاسی شخصیت سے نہیں. بی بی نے پسے ہوئیطبقات کے حق کے لئے جدوجہد کی. دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی. پیپلز پارٹی نے غریبوں کی خدمت کی. ہم پاکستان کی خدمت کاجذبہ لے کر خان گڑھ آے ہیں. میں کسان دوست پروگرام لے کر آیا ہوں. پی پی کی حکومت نے گندم کی قیمت 4 سو سے 12 سو روپے کی. گنے کی سی پی آر کو چیک کا درجہ دیں گے.فوڈ سٹور بنائیں گے. جس کو عورتیں اور مرد چلائیں گے. غربت کے خاتمے کا جامع منصوبہ بنایا ہے. بلاول نے کہا کہ ہ لمبا سفر کر کے خان گڑھ آئیں ہیں. چند کٹھ پتلیوں کو اب جنوبی پنجاب یاد آیا ہے. عوام ان کو خوب سمجھتے ہیں .عوام کو صاف پانی دیں گے اب عوام یعنی ..آپ نے فیصلہ کرناہیکہ آپ کومیٹرو چاہیے یا تعلیماور بہتر معاشی ترقی چاہیے. خان صاحب سے کے پی کے تو ٹھیک نہیں ہو سکا اور کہتا ہے کہ میں پورے پاکستان کو ٹھیک کر وں گا. میں اقتدارکا بھوکا نہیں بلکہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کر ریا ہوں۔۔۔.. انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے. میری پارٹی میں لوگ کسی پریشر کے بغیر شامل ہوتے ہیں. پیپلز پارٹی مزدوروں, غریبوں, کسانوں, ہاریوں, کی جماعت ہے. اور ہم نے ہمیشہ ملازمتیں اور روزگار دیا ہے. لیکن جو معاشی ترقی کے بڑے بڑے دعوے کرتے تھے انہوں نے لوگوں سے ان کاروزگار چھینا. اب عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے. آصف زرداری کو 11سال جیل میں رکھنے والے اب جیل جانے سے ڈرتے ہیں. بلاول نے کہا کہ ان کا مقابلہ غربت, افلاس, بیروزگاری سے ہے. نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے. پاکستان کو ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو. روٹی کپڑا مکان سے آگے بڑھ کرعوام کی خدمت کریں گے. کسانوں کو کارڈ دیں گے. ہیلتھ انشورنس کریں گے. سب کو برابر موقع دیں گے. ہماری جدوجہد ملک کو بچانے کے لئے ہے. ملک کو بچانے کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں. جلسہ سے صوبائی صدر جنوبی پنجاب مخدوم محمود, افتخار احمد خان, بلال کھر,سردار اختر گوپانگ,ملک رضا ربانی کھر, سردار داؤد جتوئی, مہر ارشاد سیال سمیت دیگر راہنماؤں نے بھی خطاب کیا. جبکہ شدید گرمی کے باوجودلوگ بلاول کا خطاب سننے کے لئے جلسہ گاہ میں شام 5 بجے سے جلسہ کے اختتام تک بیٹھے رہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول