ملکی ترقی کیلئے عمران خان کو پوری اکثریت سے لانا ہوگا: عامر ڈوگر

ملکی ترقی کیلئے عمران خان کو پوری اکثریت سے لانا ہوگا: عامر ڈوگر

ملتان (نیوز رپورٹر ) عمران خان نے سب سے پہلے میاں نواز شریف کو چور کہا اور ایک طویل جدوجہد کے بعد ریاستی اداروں کو مجبورکر دیا کہ وہ اصل حقائق

(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

سامنے لائیں اور اس کرپٹ خاندان کا اصلی چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کریں شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت کا فیصلے نے عمران خان کے موقف پر صداقت کی مہر ثبت کر کے انہیں قوم کے سامنے سرخرو کر دیا۔ ان خیالات اظہار پی ٹی آئی کے نامزد امید وار این اے 155ملک عامر ڈوگر نے یوسی 35طارق آباد میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کے موقع پر کیا جس کا اہتمام انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فورم جنوبی پنجاب کے صدر عامر انور قریشی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمرا ن خان کو لانا ہے کہ ہمیں بھاری اکثریت سے لانا ہو گا کیوں کہ مخلوط حکومت بنانے سے عمران خان نئے پاکستان کی تعمیر کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کر سکیں گے اگر ہم اس عظیم لیڈر کو بھاری اکثریت دے کر کامیاب کریں گے تو اسکا تمام تر فائدہ پاکستانی عوام کو ہو گا جو عمران خان ہی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں اور موجودہ حالات بھی اسی بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے تاکہ ریاستی ادارے مزید مظبوط ہوں اور عمران خان کو اپنا وژن مکمل کرنے کا بھرپور موقع مل سکے۔ کارنر میٹنگ کے میزبان عامر انور قریشی نے کہا کہ یوسی 35پی ٹی آئی کا ناقابل تسخیر قلعہ ہے گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں بھی یہاں کے عوام نے پی ٹی آئی کے چیئر مین کو منتخب کیا اور اب اس بار بھی ملک عامر ڈوگر اور وسیم خان بادوزئی اس یونین کونسل سے کلین سوئپ کر کے ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔ کارنر میٹنگ سے نواب عامر خان بادوزئی، محمد یونس غازی،ابرار احمد خان، ظہیر اعوان، محمد علی خان، حمید نیازی، ملک نذیر اعوان، شیخ شاہد، شیخ سرفراز، غزل غازی، ڈاکٹر سعید بخاری، محمد فائق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر